مانو میں فارسی بین الاقوامی کا آج افتتاح

   

حیدرآباد 3 مارچ (این ایس ایس) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی (مانو) کے شعبہ فارسی کی طرف سے قومی کونسل برائے ترویج اُردو زبان نئی دہلی کے اشتراک سے مانو کے لائبریری آڈیٹوریم میں چہارشنبہ کو 10 بجے دن دو روزہ بین الاقوامی سمینار شروع ہوگا۔ جس کا عنوان فارسی زبان، ادب، سائنس، فنون لطیفہ، تہذیب و تمدن کے فروغ و ترویج میں خواتین کا رول ہے۔ کانفرنس ڈائرکٹر پروفیسر عزیز بانو کے مطابق راجکماری اندر دیوی دھن راج گیر مہمان خصوصی ہوں گی۔