مانچسٹر سٹی کو مسلسل 12 ویں مقابلے میں کامیاب

   


لندن ۔ انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے شیفلیڈ یونائیٹڈ کو ایک گول سے ہرا کر جدول پر اپنا پہلا مقام مزید بہترکرلیا۔نمبر دو ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے شیلفیڈ یونائیٹڈ کے خلاف 9 ویں منٹ میں برتری حاصل کر لیلیکن اس کے بعد ٹیبل ٹاپ ٹیم مانچسٹر سٹی آخری نمبر کی ٹیم کے خلاف مزید کوئی گول نہ بنا سکی۔مانچسٹر سٹی نے میچ 0-1 سے جیت کر مسلسل بارہویں فتح اپنے نام کر لی، اس فتح کے ساتھ مانچسٹر سٹی کو نمبر دو ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ پر تین نشانات کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔دوسرے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔