حیدرآباد ۔ 22 فبروری (سیاست نیوز) ماونٹ مرسی اسکول ٹولی چوکی نے اپنی 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک خصوصی سوینر کی اجرائی عمل میں لائی، جس میں تعلیم کی اہمیت ماونٹ مرسی اسکول کے 25 سال اور اس کے کارہائے نمایاں طلبہ کی شاندار تعلیمی کارکردگی اور اساتذہ کی انتھک محنت پر روشنی ڈالی گئی۔ واضح رہیکہ ماونٹ مرسی اسکول کے انتظامیہ میں تمام این آر آئیز شامل ہیں۔ اسکول کے ایک وفد نے جس میں جناب محبوب علی، جناب ایاز سعید، جناب افتخار حسین اور جناب ارشد پیرزادہ شامل تھے۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان سے ملاقات کرکے انہیں اسکول کی سلورجوبلی سوینر پیش کی جس پر جناب زاہد علی خان نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمنائیں ظاہر کی۔ واضح رہیکہ ماونٹ مرسی اسکول کا شمار حیدرآباد کے چنندہ معیاری اسکولوں میں ہوتا ہے۔ اس اسکول کی خاص بات یہ ہیکہ یہ ایک شاندار عمارت میں کام کرتا ہے۔ تقریباً 1200 مربع میٹر کا پلے گراونڈ بھی ہے۔