حیدرآباد۔29جون(سیاست نیوز) ماؤسٹ قائدوی راما کرشنا عرف پربھاکر کی گرفتاری کے ساتھ ہی ان کی قیادت میں سرگرم 60 ماؤسٹوں نے خودسپردگی اختیارکر لی ہے۔ ویزاگ پولیس کی جانب سے سرکردہ ماؤسٹ قائد و پیدابیالو ۔کوروکنڈہ علاقائی کمیٹی سیکریٹری پربھاکر کو گرفتار کرلیا گیا ۔پربھاکر جو کہ رکن اسمبلی اراکوکے سرویشورا راؤ کے علاوہ سابق رکن اسمبلی سیویری سوما کے قتل میں ملوث ہے کو پولیس نے موضع کوندرم سے انجری کو روانگی کے دوران گرفتار کرلیا۔سرکرہ ماؤسٹ قائد کی گرفتاری کے ساتھ ہی ان کے گروہ میں سرگرم 27 ہتھیار بند دستہ اور 33 پارٹی کارکنوں نے ڈی آئی جی ایس ہری کرشنا اور سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس ستیش کمار کی موجودگی میں خودسپردگی اختیار کرلی ہے۔ڈی آئی جی ویزاگ رینج نے بتایا کہ آندھرا پردیش کے ماؤسٹ سے متاثرہ علاقہ میں سرگرم اس گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری اور مکمل گروہ کی خودسپردگی ایک بڑی کامیابی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ پربھاکر نے ماؤسٹ تحریک سے وابستگی کے دوران رکن اسمبلی اور سابق رکن اسمبلی کے قتل کے علاوہ 124 جرائم میں ملوث ہے اور کئی مرتبہ پولیس کے ساتھ فائرنگ اور جھڑپ کا حصہ رہ چکا ہے ۔ علاوہ ازیں اوڈیشہ اور آندھراپردیش سرحد کے درمیان دھماکوں میں بھی ملوث ہے۔م