ماڈل و اداکارہ پونم پانڈے کا کینسر سے دیہانت

   

ممبئی: اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کا سروائیکل کینسر کے باعث 32 سال کی عمر میں دیہانت ہوگیا۔پونم پانڈے کے منیجر پارول چاولہ نے میڈیا کو بتایا کہ اداکارہ کچھ عرصہ پہلے سروائیکل کینسر کے آخری اسٹیج کی تشخیص ہوئی تھی۔ان کے منیجر نے مزید کہا کہ پونم پانڈے کو کچھ عرصہ پہلے کینسر کا پتہ چلا، اور یہ کینسر کی آخری اسٹیج تھی۔ دیہانت کے وقت وہ اپنے آبائی شہر اتر پردیش میں تھیں، اور ان کی آخری رسومات وہیں ہوں گی۔‘دوسری جانب پونم پانڈے کی ٹیم نے اداکارہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کیلئے ان کے دیہانت کی خبر پوسٹ کی جس میں کہا گیا آج کی صبح ہمارے لیے بہت مشکل ہے، آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت دْکھ ہورہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم پانڈے کو سرویکل کینسر کی باعث کھو دیا ہے۔ اداکارہ کی ٹیم نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں، ہم آپ سب سے پرائیوسی کی درخواست کرتے ہیں، پونم پانڈے کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔ پونم پانڈے نے 2013 کی فلم ’نشہ‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبو کیا تھا۔ انہوں نے ریئلٹی شو ’’ لاک اپ‘‘میں شرکت کے بعد مقبولیت حاصل کی۔