ماں کے مذہب نے زندگی تباہ کر دی، آبے کے مشتبہ قاتل کا بیان

   

ٹوکیو ۔ سابق جاپانی وزیراعظم کے 41 سالہ قاتل کے مطابق اس کی ماں کے چرچ کو دیے گئے بھاری عطیات نے ان کے خاندان کو تباہ کردیا۔ ٹیتسویا یاماگامی پر الزام ہے کہ انہوں نے 8 جولائی کو گولی مارکر شینزو آبے کو قتل کر دیا تھا۔ ہاتھ سے بنائی گئی ایک بندوق کے ساتھ سابق جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کے سر عام قتل نے ایک ایسی قوم کو چونکا دیا جو اعلیٰ سطحی سیاسی تشدد کی عادی نہیں تھی لیکن اس قتل کے ہفتوں بعد مبینہ حملہ اآور کے بارے میں حیران کن تفصیلا ت سامنے اآئی ہیں۔ 41 سالہ یہ شخص مالی طور پر آسودہ تھا، لیکن پھر اس کی والدہ کی طرف سے جاپان کے متنازعہ یونیفیکیشن چرچ کو بھاری عطیات دینے کے بعد سبب ان کا خاندان غریب ہوگیا۔ اس کے بعد غربت اور نظر انداز کیے جانے کے احساس نے اسے غصے سے بھر دیا۔
امریکی شہری کا فضا میں ہیلی کاپٹر کی طرح گھوم کر عالمی ریکارڈ
واشنگٹن ۔ امریکی شہری نے اسکائی سرفنگ کے دوران اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنادیا، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے شہری نے فضا میں ہیلی کاپٹر اسپن یعنی ہیلی کاپٹر کی طرح گھومنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل بھی انہوں نے 160 ہیلی کاپٹر اسپن کیے تھے لیکن اس بار انہوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔