ماہانہ 20 ہزار لیٹر مفت پانی کیلئے ادخال درخواست کا موقع

   


آبرسانی بل کے بقایہ جات کی وصولی کیلئے سختی کا فیصلہ ، ایم ڈی دانا کشور کی عہدیداروں کو ہدایت
حیدرآباد۔2۔ڈسمبر۔(سیاست نیوز) 20ہزار لیٹر ماہانہ مفت پانی کے حصول کے لئے درخواستیں اب بھی داخل کی جاسکتی ہیں اور جو تجارتی ادارے اپنے آبرسانی بل 6ماہ سے ادا نہیں کئے ہیں ان کے خلاف محکمہ آبرسانی نے سخت کاروائی کرتے ہوئے ان کے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر حیدرآباد میٹرو پولیٹین واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ مسٹر دانا کشور نے اپنے ماتحت عہدیداروں کے ہمراہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے اس بات کی ہدایت دی کہ وہ تجارتی و گھریلو آبرسانی بقایاجات کی وصولی کے لئے مہم کو تیز کریں اور جن لوگوں نے ماہانہ 20ہزار لیٹر مفت پانی کے حصول کے لئے درخواست داخل نہیں کی ہے اور بل موصول ہونے کے باوجود بل ادا نہیں کر رہے ہیں ان کے بلوں کی وصولی کے سلسلہ میں بھی مستعدی کا مظاہرہ کریں۔ مسٹر دانا کشور نے تجارتی اداروں کی جانب سے حاصل کئے جانے والے ان آبرسانی کنکشنس کو منقطع کرنے کی ہدایت دی ہے جن کے بل 6ماہ سے اداشدنی ہیں۔ انہوں نے اپنے ماتحت عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ دواخانوں‘ ہوٹل ‘ ریستوراں کے علاوہ دیگر تجارتی اداروں سے رجوع ہوتے ہوئے ان کے آبرسانی بلوں کی وصولی کے سلسلہ میں انہیں متوجہ کروائیں اور جن صارفین کی جانب سے آبرسانی بل ادا نہ کئے جائیں ان کے آبرسانی کنکشن منقطع کرنے کے اقدامات یقینی بنائیں جائیں۔ اجلاس میں شریک عہدیداروں نے آبرسانی کنکشن منقطع کرنے کے لئے ہونے والے مسائل سے واقف کروایا جس پر منیجنگ ڈائریکٹر نے انہیں ہدایت دی کہ وہ صارفین کو اس بات سے بھی مطلع کریں کے کنکشن منقطع کرنے کے لئے جو اخراجات ہوتے ہیں وہ بھی ان سے وصول کئے جائیں گے اور ان کے بل میں شامل کردیئے جائیں گے ۔مسٹر دانا کشور نے بتایا کہ حکومت اور محکمہ آبرسانی کی جانب سے ماہانہ 20ہزار لیٹر مفت پانی کے حصول کے لئے درخواستوں کے ادخال کا کئی مرتبہ موقع فراہم کیا جاچکا ہے اور حکومت نے درخواست داخل کرنے میں تاخیر کرنے والوں کے 13ماہ کے بل بھی معاف کردیئے ہیں لیکن اس کے باوجود اگر کوئی اس اسکیم کے لئے درخواست داخل کرنا چاہے تو اب بھی درخواست داخل کرسکتا ہے۔م