ماہ نومبر میں 9 جنگجو اور دو غیر مقامی مزدورہلاک

   

سری نگر: جموں وکشمیر میں نومبر کے مہینے میں تصادم آرائیوں کے دوران 9 جنگجو مارے گئے جن میں تین درانداز شامل ہیں جبکہ اسی دوران ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں دو غیر مقامی مزدور بھی جاں بحق ہوئے ۔اعدادو شمار کے مطابق سم تھن اننت ناگ میں تصادم آرائی کے دوران شاکر احمد نامی جنگجو مارا گیا۔کھانڈے پورہ اننت ناگ میں نومبر کے مہینے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ انکاونٹر میں تین جنگجو جن کی بعد میں شناخت مختیار بٹ ساکن کاکہ پورہ پلوامہ ، ثقلین مشتاق ساکن کوئل پلوامہ اور پاکستانی ملی ٹینٹ علی مبشر کے بطور ہوئی از جان ہوئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق چیک ڈوڈو بجبہاڑہ میں ملی ٹینٹوں کی فائرنگ سے گرفتار جنگجو معاون از جان ہوا جس کی بعد میں شناخت سجاد تناترے ساکن کولگام کے بطور ہوئی۔نومبر کے مہینے میں ہی کاپرن شوپیاں میں ایک مختصر تصادم کے دوران پاکستانی جنگجو کمانڈر کامران بھائی از جان ہوا۔