لکھنؤ، 6ستمبر (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے ملک میں ‘جین زی’ یعنی نئی نوجوان نسل سے متعلق تحریکوں کا ذکر کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ بے روزگاری اور نوجوانوں کے دیگر مسائل پر ان کی آواز کو سیاسی جماعتوں کی جانب سے ‘ہائی جیک’ کیے جانے سے سنگین خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ مایاوتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ‘جین زی’ یعنی ملک کے نوجوانوں اور بے روزگاروں کے سنگین مسائل پر چلائی جانے والی تحریک کو مختلف سیاسی جماعتوں نے ‘ہائی جیک’ کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنتر منتر تحریک کے دوران نوجوانوں اور طلبہ کو جو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے تھے ، وہ اب سنگین شکوک کے دائرہ میں آگئے ہیں۔