مایاوتی کے بھائی کی 400 کروڑ روپئے مالیتی جائیداد ضبط

   

نئی دہلی 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس نے تجارتی بے نامی پلاٹ مالیتی 400 کروڑ روپئے نوئیڈا میں ضبط کرلیا جو بہوجن سماج پارٹی کے رکن اسمبلی اور صدر بی ایس پی مایاوتی کے بھائی اور اُن کی بیوی کی ملکیت ہے۔ ایک سرکاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 7 ایکر اراضی پر مشتمل پلاٹ کی ضبطی کا عبوری حکمنامہ آنند کمار اور اُن کی بیوی وچیتر لتا کی ملکیت ہے اور نوئیڈا میں واقع ہے۔ 16 جولائی کو محکمہ انکم ٹیکس دہلی نے جاری کیا تھا۔ یہ انسداد بے نامی شعبہ دہلی کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔ مایاوتی نے حال ہی میں اپنے بھائی کو قومی نائب صدر مقرر کیا ہے۔ بے نامی جائیدادیں وہ ہوتی ہیں جن کے حقیقی استفادہ کنندگان وہ نہیں ہوتے جن کے نام پر جائیداد رجسٹر کی جاتی ہے۔