متاثرین کی مدد کریں ‘ کانگریسیوں کو راہول کی ہدایت

   

نئی دہلی 30 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج پارٹی قائدین سے اپیل کی کہ وہ مخالف سی اے اے احتجاج کے دوران زخمی یا ہلاک ہونے والوں کے افراد خاندان سے ملاقات کریں اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے ۔ راہول گاندھی نے اس طرح کے متاثرین کے افراد خاندان سے ہفتے کو آسام میں ملاقات کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کئی لوگ زخمی ہیں یا ہلاک ہوئے ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ ہندوستان بھر میں کئی نوجوان مرد و خواتین زخمی ہیاں یا ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہ کانگریس پارٹی ورکرس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان متاثرین کے افراد خاندان سے ملاقات کریں اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے ۔