متحدہ ضلع کھمم میں درجہ حرارت43.8ڈگری درج

   

حیدرآباد 29مئی(یو این آئی) تلنگانہ کے مختلف مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت میں اضافہ کی محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ۔محکمہ نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ بعض مقامات پر درجہ حرارت 40 تا44.2 ڈگری کے درمیان درج ہوسکتاہے ۔ اسی دوران کھمم میں اعظم ترین درجہ حرارت 43.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ کئی مقامات پر دوپہر میں سڑکیں سنسان تھیں ۔ زرعی اور مختلف صنعتوں کے مزدور بھی متاثر ہیں۔ گرمی سے بچنے لوگ مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں۔دوپہر کے وقت سڑکوں پر ٹریفک میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔واٹر کولرس، ایر کولرس کے علاوہ ٹھنڈی مشروبات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ڈاکٹرس نے بچوں و ضعیف افراد کو مشورہ دیا کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ گذشتہ برسوں کے مقابلے اس مرتبہ گرمی زیادہ ہے ۔صبح 9بجے سے شدید گرمی کا آغاز ہورہا ہے جو دوپہر میں اپنے عروج پر دیکھی جارہی ہے ۔