دوبئی۔مذکورہ متحدہ عرب امارات(یو اے ای) امریکہ اور اسرائیل نے جمعرات کے روز کہاکہ وہ مشترکہ توانائی شراکت داری کو فروغ دے گا‘ مذکورہ ڈبلیو اے ایم نیوز ایجنسی کے اہلکاروں نے یہ خبر دی ہے
یو اے ای‘ امریکہ‘ اسرائیل نے عظیم اشتراک کی حوصلہ افزائی کی رضامندی
مذکورہ تین ممالک کے توانائی وزراء کے جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق”یہ یو اے ای‘ اور امریکہ‘ اسرائیل نے عظیم اشتراک کی حوصلہ افزائی توانائی کے شعبہ میں کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے‘
جس میں قابل تجدید توانائی‘ توانائی کی کارکردگی‘ تیل‘ قدرتی گیس کے وسائل اورمتعلقہ ٹکنالوجیز اور پانی کو صاف کرنے والی ٹکنالوجی شامل رہیں گے“۔
اس بیان میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ توانائی پر یہ اشتراک مشرقی وسطی کو ”مزید مستحکم اور مربوط اورخوشحال“ کرسکتا ہے‘
انہوں نے مزیدکہاکہ وہ توانائی کے وسائل کے ذریعہ فلسطینیوں کو درپیش مسائل کا حل کوتوانائی کے وسائلوں اور ٹکنالوجی اور اس سے منسلک انفرسٹچکر کے ذریعہ فروغ دیں گے
معمول پر حالات کے لئے معاہدہ
ستمبر15کے روز متحدہ عرب امارات او راسرائیل کے درمیان میں وائٹ ہاوز کے اندر سفارتی تعلقات میں بحالی پر مشتمل ایک معاہدہ طئے پایا ہے‘
جس کے بعد مصر اور جارڈن کے ساتھ اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے والے متحدہ عرب امارات تیسرا عرب ملک بن گیاہے