متحدہ عرب امارات: ایک ہندوستانی شخص بیوی کو آگ سے بچاتے وقت اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

   

ابوظہبی: ایک افسوسناک واقعہ متحدہ عرب امارات میں پیش ایا، ایک بھارتی نژاد شخص اپنی اہلیہ کو آگ سے بچاتے ہوئے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ واقعہ ام القوین میں پیش آیا۔

اس کیس کی تفصیلات کے مطابق ، ایکسپیٹ جس کی شناخت انیل نینن (32) کے نام سے کی گئی ہے وہ بیڈروم میں تھا جب اپارٹمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ جب اس نے اپنی اہلیہ نینو کو آگ کے گھیرے میں گھیرے ہوئے راہداری میں دیکھا تو وہ اسے بچانے کے لئے بھاگ نکلا۔

اپنی اہلیہ کو بچانے کی کوشش میں نینن کو بھی آگ لگ گئی اور اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

بعد میں دونوں کو ام القوین کے شیخ خلیفہ جنرل اسپتال اور پھر ابوظہبی کے معروف اسپتال لے جایا گیا۔

نینن جنہوں نے 90 فیصد جھلس جانے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ، جبکہ ان کی اہلیہ جو کہ فی الحال خطرے میں ہے،اسپتال میں ان کا علاج ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ جوڑے کا تعلق کیرالا سے ہے اور اس کا چار سالہ بیٹا ہے۔