متحدہ عرب امارات سے سونے کی درآمدات کی ادائیگی روپے میں

   

نئی دہلی :ایک اہم پیش رفت میں، ہندوستان اب متحدہ عرب امارات (UAE) سے سونے اور دیگر اشیاء کی درآمد کیلئے اپنی قومی کرنسی انڈین نیشنل روپیہ (INR) میں ادائیگی کر رہا ہے۔ حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ متحدہ عرب امارات بھی ہندوستان سے جواہرات اور زیورات کی خریداری کیلئے روپے کا استعمال کر رہا ہے ۔ جولائی 2022 میں ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) نے درآمد کنندگان کو روپے میں ادائیگی کرنے اور برآمد کنندگان کو مقامی کرنسی میں ادائیگی حاصل کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے۔جولائی 2023 میں، دونوں ممالک نے باہمی لین دین کو طے کرنے کے لیے اپنی مقامی کرنسیوں کو استعمال کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے تھے۔