متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش کی پیش قیاسی

   

ابو ظہبی :متحدہ عرب امارات میں اتوار سے چہارشنبہ کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے ملک کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ ملک کے کچھ علاقوں میں آج بھی بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔