متحدہ عرب امارات کی شہزادی نے اسلام فوبیا پر مشتمل مواد پوسٹ کرنے والے نیٹیزنس کا پتہ لگانے کے لئے ’رحم کافرشتہ“ تشکیل دیا ہے۔
دوبئی۔ متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی شہزادی ہیند بنت فیصل القاسمی نے سوشیل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلنے والے غیرملکیوں کوسبق سیکھانے کی تیار کررہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی شہزادی نے اسلام فوبیا پر مشتمل مواد پوسٹ کرنے والے نیٹیزنس کا پتہ لگانے کے لئے ’رحم کافرشتہ“ تشکیل دیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر انہوں نے لکھا کہ ”ہم انجیلس آف مرسی(رحم کا فرشتہ) تشکیل دیا ہے اور جہاں پر بھی متحدہ عرب امارات میں اسلام فوبیز ملے گیں انہیں پکڑیں گے اور ملک بدر کردیں گے۔
ان سے وابستہ لوگ بھی اس کے لئے جوابدہ رہیں گے“۔ آزادنہ اظہار خیال کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ”آزادانہ اظہار خیال اور نفرت پر مشتمل اظہار خیال کے درمیان میں ایک باریک لکیر ہے۔ آزادانہ اظہار خیال بحث کی حوصلہ افزائی کرتی ہے وہیں نفرت پر مشتمل اظہار خیال تشدد کو اکساتا ہے“