مقدس شہر مکہ اور مسجد الحرام کی دل کو چھولینے والی تصویریں امارات کے خلاء باز حذا المنصوری نے شیئر کی ہیں۔
انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے پہلے خلاء بازنے یہ تصویریں اس وقت لی تھیں جب ان کی خلائی گاڑی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے ارگرد گھوم رہی تھی۔
مقدس شہر مکہ کو خراج پیش کرتے ہوئے المنصوری نے کیپشن لکھا کہ یہ وہ شہر جو مسلمانوں کے دل میں بستا ہے اور مسلمانوں کو قبلہ ہے
قبل ازیں منگل کی رات انہوں نے متحدہ عرب امارات کی بھی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔
تصویر کی تفصیلات بتاتے ہوئے المنصوری نے لکھا کہ”خوشحال ملک کا خوشحال خلاء باز“۔
اس سے قبل انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں المنصوری روایتی امارتی لباس زیب تن کئے ہوئے نظر ائے تھے۔ وہ پہلے اماراتی ہیں جو خلاء میں گئے ہیں اور پہلی عرب ہیں جو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن(ائی ایس ایس) تک گئے ہیں