متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے دیوالی کے موقع پر مبارکباد پیش کی

,

   

ابو ظہبی: ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان نے ہفتہ کے روز دیوالی کے موقع پر ہندوستان کو مبارکباد پیش کی۔

ولی عہد شہزادہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ ، “روشنیوں کے تہوار دیوالی کے موقع پر ہم ان تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جو دنیا بھر میں جشن مناتے ہیں اور ان میں خوشحالی اور ترقی کو جاری رکھنے کےلیے دعا کرتے ہیں۔”

ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی انہیں مبارکباد دی۔

“سب کو دیوالی کی مبارکباد! اس تہوار کو مزید چمک اور خوشی نصیب ہو۔ سب خوشحال اور صحت مند ہوں۔

روشنی کا تہوار دیوالی اس سال 14 نومبر کو منایا جارہا ہے ، واضح رہے کہ بچوں کے دن کا بھی 14 نومبر کو ہی منایا جاتا ہے۔