متحد ہندوستان کا فاروق عبداللہ سے زیادہ کوئی حامی نہیں : پی چدمبرم

   

نئی دہلی 17 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے ‘ جو تہاڑ جیل میں ہیں ‘ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت سابق چیف منسٹر جموںو کشمیر فاروق عبداللہ کی گرفتاری کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں فاروق عبداللہ سے زیادہ کوئی بھی متحد ہندوستان کا حامی نہیں ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ انہوں نے اپنے افراد خاندان سے ان کی ایماء پر یہ ٹوئیٹ کرنے کو کہا ہے ۔ انہوں نے تحریر کیا کہ وادی کشمیر میں فاروق عبداللہ سے زیادہ کوئی اور متحدہ ہندوستان کا حامی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کیلئے لڑائی کبھی ختم نہ ہونے والا عمل ہے اور اس کیلئے انہوں نے دنیا بھر میں چلنے والی عوامی تحریکات کا حوالہ بھی دیا ۔ انہوں نے ماسکو ‘ ہانگ کانگ ‘ فرانس ‘ سلواکیہ ’ میانمار میں جاری عوامی احتجاج کا بھی حوالہ دیا ۔