متنازعہ’دھرم سنسد‘پر بین الاقوامی میڈیا کی تنقید

   

نئی دہلی : بین الاقوامی میڈیانے ہریدوار میں متنازعہ اوراشتعال انگیز دھرم سنسد نامی پروگرام میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے معاملے پر کافی توجہ دی ہے۔ اس واقعہ پر پولیس کی کارروائی اور اس پر ہندوستان کی حکمران جماعت کی خاموشی سے متعلق خبریں امریکہ سے خلیجی ممالک کے اخبارات نے اپنے صفحات پر شائع کی ہیں۔ الجزیرہ،نیویارک ٹائمز، حقوق انسانی کی تنظیموں کے حوالے سے بھی لکھاگیاہے کہ انھوں نے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے سیاسی قائدین کی خاموشی پرسوال اٹھائے ہیں۔