حیدرآباد 22 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے کرسمس تقاریب پر ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی شکایت کی ۔ سرینواس راؤ نے کرسمس تقاریب میں کہا تھا کہ یسوع مسیح کے آشیرواد سے کورونا پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے ملک کی ترقی کیلئے عیسائیت کو کریڈٹ دینے کی کوشش کی تھی ۔ اس پر ویڈیو وائرل ہونے پر تنازعہ پیدا ہوگیا ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مکمل ویڈیو پیش نہیں کیا گیا ہے۔ میں نے کورونا پر قابو پانے حکومت کے اقدامات کے علاوہ ڈاکٹرس ، نرسس ، آشا ورکرس اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے مساعی کا ذکر کیا تھا چونکہ کرسمس تھی ، لہذا عیسائی طبقہ پر اظہار خیال کیا۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ صرف عیسائی طبقہ سے ملک کی ترقی ہوئی ہے۔ ر