متنازعہ وقف ترمیمی قانون اور غیر مقامیوں کو ڈومیسائل دینے کے خلاف کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ سری نگر سے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں ہڑتال حریت کانفرنس کی کال پر کی گئی، مودی حکومت کے مذموم منصوبوں کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مارچ بھی کیا گیا۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس نے کہا کہ وقف ترمیمی قانون کشمیری اور مسلمانوں کے سیاسی، مذہبی اور سماجی تشخص پر حملہ ہے، فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعہ تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حریت کانفرنس نے مزید کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کو بدنام کر رہا ہے، عالمی برادری اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزیوں کا محاسبہ کرے۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس نے کہا کہ ا پنے مذموم منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا، اقوام متحدہ پہلگام حملے سمیت قتل عام کے تمام واقعات کی تحقیقات کیلئے ٹیم کشمیر بھیجے۔