متوفی شخص کی فرضی دستاویزات سے اراضی ہڑپنے والے افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔/4 جون، ( سیاست نیوز) فرضی دستاویزات کے ذریعہ متوفی شخص کی اراضی کو ہڑپنے والے افراد کو گھٹکیسر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق بی ستی ریڈی ، نریندر اور نوین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ جبکہ ایک اور ملزم کو پولیس تلاش کررہی ہے۔ گرفتار افراد میٹ پلی جگتیال کے ساکنان بتائے گئے ہیں۔ ستی ریڈی نے 200 گز اراضی جو ایم جگناتھم کی تھی اس پر فرضی دستاویزات تیار کرلئے جبکہ جگناتھم 2012 میں فوت ہوگیا تھا۔ ان افراد نے پوچارک ولیج گھٹکیسر میں واقع اراضی کے پلاٹ کے لنک نکال کر اس کے فرضی دستاویزات تیار کئے اور آدھار کارڈ بھی تیار کیا اور نریندر کے نام پر جی پی اے تیار کرتے ہوئے اس اراضی کو یشونت ریڈی نامی شخص کو فروخت کردا۔ پولیس نے شکایت کے بعد تحقیقات کرتے ہوئے اس ٹولی کو گرفتار کرلیا۔