متوفی صحافی شیریں ابو عاقلہ کی ہلاکت کی تحقیقات کا آغاز

   

اسرائیل نے تصدیق کی ہیکہ امریکی محکمہ انصاف نے الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کی ہلاکت کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا کے مطابق اسرائیل نے تحقیقات کو ایک ’سنگین غلطی‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور تعاون نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’اسرائیل نے امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ ہم کسی بیرونی تحقیقات میں تعاون نہیں کریں گے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ہم اسرائیل کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔‘محکمہ انصاف کے ترجمان نے گینٹز کے بیان پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ تفتیش کب شروع ہوئی ہو گی اور اس میں کون شامل ہو گا۔