مجالس مقامی انتخابات، کے سی آر حکومت پر بنڈارو دتاتریہ کی تنقید

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج کے سی آر حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت بی سیز کے لیے مناسب تحفظات کا اعلان کیے بغیر ہی مجالس مقامی انتخابات منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ آج یہاں پارٹی کے دیگر قائدین کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بی جے پی قائد بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ بی جے پی مجالس مقامی کے انتخابات منعقد کرنے کی مخالف نہیں ہے لیکن پارٹی یہ چاہتی ہے کہ حکومت پہلے بی سیز کے لیے مناسب تحفظات کا اعلان کرے ۔ بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ایک کل جماعتی اجلاس طلب کرتے ہوئے ریاست میں زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سی انتخابات کس طرح منعقد کئے جائیں گے ۔ اس پر تبادلہ خیال کرے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مجالس مقامی انتخابات کے انعقاد کی تجویز رکھتی ہے لیکن اس میں کوئی مناسب طریقہ کار کو اختیار نہیں کیا جارہا ہے ۔ یہ ایک ’ون میان شو ‘ ہے جو غلط ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت کو اس سلسلہ میں اپوزیشن کی رائے لینی چاہئے ۔۔