مجرمانہ لاپرواہی، جان لیوا گڑھےسالگرہ تقریب میں شرکت کیلئے آنے والا نوجوان حادثہ کا شکار

   

جگتیال ۔ 14 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دوست کی سالگرہ تقریب میں شرکت کے لئے آنے والا دوست حادثے کا شکار ہوکر فوت ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جگتیال ضلع مستقر صوبی آئیس فیکٹری کے قریب قومی شاہراہ 16 چار لائن ہائی وے روڈ پر جاری توسیع کاموں کے لئے کھودے گئے۔ گڑھے میں موٹر سیکل گرجانے سے موٹر سیکل پر سوار دو نوجوان میں ایک نوجوان بر سر موقع ہلاک ہوگیا۔ اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا 24 سالہ بالا راجو اور نوین متوطن کمر پلی منڈل نظام آباد ضلع رات 12 بجے موٹر سیکل پر تیز رفتار جگتیال ودیا نگر اپنے دوست کی سالگرہ تقریب میں شرکت کے لئے آ رہے تھے کہ تعمیری کاموں کے لئے لگائے گئے باریگیڈس سے ٹکراکر گڑھے میں گر پڑے جس کی وجہ سے بالاراجو برسرموقع ہلاک ہوگیا، نوین شدید زخمی ہوگیا۔ قومی شاہرہ۔ نظام آباد۔جگدل پور سڑک کے مرمتی اور توسیع کے کام پچھلے کچھ دنوں سے جاری ہیں۔ حادثہ کے فوری مقامی لوگوں نے 108 ایمبولینس میں جگتیال سرکاری ہسپتال پہنچایا۔ پولس نے بالاراجو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع سرکاری ہسپتال منتقل کئے۔