مجسمہ ساز رام ستار او ررقص گرو راج کمار سنگھن جیت سنگھ کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ٹیگور ایوارڈ پیش کیا ۔

,

   

ئی دہلی،18فروری(یواین آئی)صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پیر کو یہاں گجرات میں سردار پٹیل کا مجسمہ بنانے والے پدم بھوشن سے نوازے گئے بزرگ مجسمہ ساز رام ستار اور منی پوری رقص کے گرو راج کمار سنگھن جیت سنگھ کو فن اور ثقافت کے شعبہ

میں قابل قدر خدمات انجام دینےکےلئے ٹیگور ایوارڈ سے نوازا۔

مسٹر کووند نے غیر مقیم ہندوستانی مرکزی کے ہال میں ان دونوں فن کاروں کو یہ اعزاز دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں مسٹر کووند نے ان فن کاروں کو اعزاز سے نوازنے کے ساتھ ساتھ ایک ایک کروڑ روپے،توثیقی سند اور مومینٹو بھی پیش کیا۔
مہاراشٹر کے دھلے ضلع میں پیدا ہوئے مسٹر رام ستار نے بابائے قوم مہاتما گاندھی،نہرو ،مولانا آزاد اور جگ جیون رام کے مجسمے بنائے ہیں۔وہ پچھلے دنوں سردار پٹیل کادنیا میں سب سے اونچا مجسمہ بنانے کی وجہ سے سرخیوں میں رہے تھے۔