مجسٹریٹ کے دبائو میں اعظم خان کیخلاف شکایت کی تھی

,

   

نفرت انگیز تقریر معاملہ میں شکایت کنندہ انوپ کمار کا عدالت میں بیان

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو بڑی راحت ملی ہے۔ دراصل نفرت انگیز تقریر کیس میں مقدمہ درج کرنے والے شخص نے یہ کہتے ہوئے اپنی شکایت واپس لے لی ہے کہ میں نے یہ شکایت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انجنیا سنگھ کے دباؤ میں کی تھی۔ ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے جج امیت ویر سنگھ نے شکایت کنندہ انپ کمار چوہان کا بیان ریکارڈ کیا اور زیریں عدالت کے اس فیصلے کو پلٹ دیا جس میں ایس پی لیڈر کو 3 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ اعظم خان نے کوئی فرقہ وارانہ بیان نہیں دیا اور نہ ہی ان کا بیان تشدد کو بھڑکانے والا تھا۔ ایس پی لیڈر کے خلاف شکایت درج کرانے والے انیل کمار چوہان نے کہا کہ انہوں نے یہ شکایت ضلع ڈی ایم انجنیا سنگھ کے دباؤ میں درج کرائی تھی۔ عدالت نے یہ بھی پایا کہ ڈی ایم اور اعظم خاندان کے تعلقات ناخوشگوار تھے۔
رامپور چنائو میں بدعنوانی پربی جے پی رکن اسمبلی کو نوٹس
نئی دہلی: اترپردیش کے رام پور انتخاب میں بی جے پی پر بدعنوانیوں کے الزام عائد کرتے ہوئے ایس پی امیدوار عاصم راجا کی عرضی پر الہ آباد ہائی کورٹ نے بی جے پی رکن اسمبلی آکاش سکسینہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس مقدمہ کی اگلی سماعت اگست کے پہلے ہفتہ میں کی جائے گی۔ اعظم خان کو سزا پر رام پور نشست خالی ہوئی تھی۔