مجھے ایودھیا مندر ٹرسٹ کا سربراہ بنایا جائے : سابق بی جے پی ایم

   

ایودھیا ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ رام ولاس ویدانتی نے ایودھیا فیصلہ کی روشنی میں تشکیل دی جانے والے مجوزہ رام مندر ٹرسٹ کا سربراہ مقرر کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ایک ویڈیو کلب میں بتایا گیا کہ ویدانتی نے تپسوی جی چوہانی سے کہا کہ وہ ٹرسٹ کے سربراہ کی حیثیت سے ان کے نام کی تجویز پیش کریں۔ آپ میرے نام کو پیش کریں یا پھر رمانند گروپ سے کسی اور کا نام پیش کیا جائے۔