مجھے رونالڈو نے متاثر کیا : کوہلی

   

زیورخ ۔2 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال کے دلدادہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہاہے کہ انھیں پرتگالی فٹبال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کافی متاثر کیا جوکہ اپنے ہم عصر حریف ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کے برعکس زیادہ چیلنجس کو قبول کرتے ہیں ۔ رونالڈو اور کوہلی کو شاندار فٹنس کی وجہ سے اپنے اپنے کھیلوں میں کافی مقبولیت حاصل ہے اور یہ نوجوانوں کیلئے ایک مثالی کھلاڑی ہے لیکن کوہلی نے کہاکہ میرے لئے رونالڈو سب سے اوپر ہے کیونکہ وہ اپنے کام کیلئے اتنے مگن رہتے ہیں کہ ان سے کسی کا موازانہ کیا جانا بے فیض ہے ۔ کوہلی نے مزید کہاکہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہر مقابلے میں رونالڈو کتنی شدت کے ساتھ اپنی کارکردگی کے لئے مصروف رہتے ہیں اور ان کی یہی خوبی مجھے متاثر کرتی ہے ۔