مجھے چلنا چھوڑنا پڑا : راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران سیکورٹی میں کوتاہی کا الزام لگایا

   

نئی دہلی: جموں و کشمیر میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جمعہ کو ملتوی کر دی گئی۔ پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ یاترا کے وادی کشمیر میں داخل ہوتے ہی “انتہائی سنگین سیکورٹی کوتاہیاں” ہوئیں۔ یاترا کے حصہ کے طور پر راہل گاندھی کو آج 20 کلومیٹر پیدل چلنا تھا لیکن ایک کلومیٹر کے بعد بھی انہیں رکنا پڑا جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداللہ بھی آج بھارت جوڑو یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ نظر آئے۔ اس دوران انہوں نے راہل کی طرح سفید ٹی شرٹ پہن رکھی تھی کانگریس لیڈروں نے کہا، جیسے ہی راہل گاندھی نے سری نگر جاتے ہوئے بانہال سرنگ کو عبور کیا، ایک بڑی اور غیر متوقع بھیڑ ان کا انتظار کر رہی تھی راہل گاندھی نے بعد میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا، “بھیڑ کو سنبھالنے والے پولیس والے کہیں نظر نہیں آئے۔ سرنگ سے باہر نکلنے کے بعد، پولیس کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ اسی وجہ سے ہمیں یاترا کو ملتوی کرنا پڑا کانگریس کے ایک لیڈر نے کہا، “یہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے بارے میں مطلع کرے۔” عمر عبداللہ، جو یاترا میں راہول کے ساتھ تھے، انہوں نے بھی سیکیورٹی پر سوال اٹھائے ہیں۔