محبت سے انکار ، آٹو ڈرائیور نے بلیڈ سے لڑکی کا گلہ زخمی کردیا

   

حیدرآباد8مئی (یواین آئی)محبت سے انکار پر ایک آٹو ڈرائیورنے 14سالہ لڑکی کے گلے پر بلیڈ سے حملہ کرکے اس کو زخمی کردیا۔یہ واردات اے پی کے ضلع اننت پور میں پیش آئی۔پولیس نے بتایا کہ ضلع کے گُتی اننت پور کی 14سالہ لڑکی مقامی اسکول میں دسویں جماعت میں تعلیم حاصل کرتی ہے ۔اسی دیہات کا رہنے والا آٹوڈرائیور رامانجم گذشتہ چند دنوں سے اس سے محبت کا دعوی کررہا تھا تاہم لڑکی نے محبت سے انکار کردیا جس کے نتیجہ میں اس نے لڑکی کے گھر میں گھس کر زیرربلیڈ سے اس کے گلے پر حملہ کرتے ہوئے اس کوزخمی کردیا۔اس حملہ کے وقت لڑکی کے والدین جو مزدور بتائے جاتے ہیں،کام کے سلسلہ میں گئے ہوئے تھے ۔مقامی افراد نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر زخمی لڑکی کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا اور فرار حملہ آور کی تلاش شروع کردی۔