محبت میں ناکام عاشق کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/19 مارچ، ( سیاست نیوز) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نامراد عاشق نے خودکشی کرلی۔ چرلہ پلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ ایم شیام جو خانگی ملازم تھا چنا چرلہ پلی کے ساکن رویندر کا بیٹا تھا۔ شیام کچھ عرصہ سے ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور محبت میں ناکامی وہ وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور کل انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع