محبت کیلئے مجبور کرنے پر لڑکی کی خود کشی کی کوشش ۔

,

   

حیدرآباد: ایک لڑکی کومحبت کیلئے مجبور کرنے پر تنگ آکر اس نے آج انتہائی اقدام کرنے کی کوشش کی ۔ یہ واقعہ پرانے شہر کے مادنا پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ۲۴؍ سالہ ناوانیتا نامی ایک لڑکی بھاسکر ریڈی نامی ایک نوجوان کے ساتھ دام محبت میں گرفتار تھی ۔ بعد میں لڑکی کو علم ہوا کہ بھاسکر ریڈی دیگر کئی لڑکیوں سے محبت کا دعویٰ کرتا ہے ۔ اس کے ناوانیتا بھاسکر سے دور رہنے لگی ۔

لیکن اس کے باوجود بھاسکر ناوانیتا سے محبت کرنے پر اصرار کررہا تھا ۔ دو روز قبل اس نے لڑکی کے گھر پہنچ کر سابقہ نجی تصاویر دکھا کر بلیک میل کرنے کوشش کرنے لگا اور اس سے جھگڑا کرنے لگا ۔ بھاسکر ریڈی کے اس حرکت سے دلبرداشتہ ہوکر ناوانیتا نے اقدام خود سوزی کرنے کی کوشش کی لیکن بروقت اس کی بہن نے اسے بچالیا اور اسے اسپتال پہنچایا ۔مادنا پیٹ پولیس نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی ۔