محبوبہ کی شادی سے دلبرداشتہ نامراد عاشق کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ محبوبہ کی شادی سے دلبرداشتہ ایک نامراد عاشق نے خودکشی کرلیا۔ گاندھی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 19 سالہ ونئے کمار نے خودکشی کرلیا۔ ونئے کمار ڈیکوریشن کا کام کرتا تھا جو کواڑی گوڑہ کا ساکن تھا ۔ ونئے ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور گذشتہ دو سال سے اس کا معاشقہ جاری تھا۔ ذرائع کے مطابق جس لڑکی سے وہ محبت کرتا تھاگذشتہ دنوں اس لڑکی کی شادی ہوگئی۔ شادی کی اطلاع کے بعد سے ونئے کمار ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا اور اس نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔