محبوب نگر سے حیدرآباد پہونچنے والے ضعیف شخص کی موت

   

حیدرآباد 8 جون (سیاست نیوز) محبوب نگر سے شہر ملاقات کے لئے آیا ایک ضعیف شخص فوت ہوگیا۔ نلہ کنٹہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 75 سالہ شخص گالیا جو محبوب نگر علاقہ کا متوطن تھا، اس کے پوترے سے ملاقات کے لئے سعیدآباد آیا تھا اور شہر پہونچنے کے بعد سعیدآباد تک نہیں پہونچا۔ یہ شخص نلہ کنٹہ کے علاقہ میں پولیس کو مشتبہ حالت میں دستیاب ہوا جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا۔