محبوب نگر میں شادی خانے کی تعمیر کیلئے اراضی کا الاٹمنٹ

   

محبوب نگر ۔17 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر خوشبو گپتانے محبوب نگر شہر میں شادی خانے کی تعمیر کے لئے سروے نمبر 946 میں 39گنٹے سرکاری اراضی مختص کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ احکامات کوئل کنڈہ روڈ پر مذکورہ سروے نمبر میں شادی خانے کی تعمیر کے لیے اراضی کی الاٹمنٹ کے سلسلے میں جاری کیے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لیے محبوب نگر اربن تحصیلدار کے دفتر کے آر اے سدرشن ریڈی، ضلع اقلیتی بہبود افسر وشنو وردھن نے گورنمنٹ وہپ اور ایم ایل اے سری ینم سرینواس ریڈی کو مشترکہ طور پر محبوب نگر ایم ایل اے کیمپ آفس میں اراضی الاٹمنٹ آرڈر کی کاپی حوالے کی۔ شادی خانہ کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی مختص کرنے کے ساتھ ہی شہر میں اقلیتی طبقوں کے لوگوں کو شادی کی تقریبات کے انعقاد کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنے کی طرف ایک قدم اُٹھایا گیا ہے۔ اس پروگرام میں آلمیوا کے صدر شیخ فاروق حسین،کانگریس قائدسیدتقی الدین ،خالدنویداور دیگراں قائدین شریک تھے۔