محبوب نگر میں عدالت کی جدید عمارت کیلئے 10 ایکر اراضی مختص

   

عنقریب سنگ بنیاد ، چیف منسٹر سے ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کا اظہار تشکر

محبوب نگر۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر محبوب نگر پر جدید عدالتوں کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے 10 ایکڑ اراضی کے الاٹمنٹ کے احکامات کی اجرائی پر ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا ہے۔ موجودہ کورٹ کامپلیکس میں 16 عدالتیں کام کررہیں جو کافی تنگ جگہ میں کام کررہی ہیں۔ ججس، وکلاء اور موکلین کیلئے گنجائش نہیں کے برابر ہے۔ ایڈوکیٹس نے اس شکایت سے ریاستی وزیر وی سرینواس گوڑ کو واقف کروایا تھا۔ ریاستی وزیر نے پیر کے دن چیف منسٹر سے اس تعلق سے موثر نمائندگی کی منگل کے دن اراضی الاٹمنٹ کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ محبوب نگر سٹی سے قریب بنڈا میدی پلی کے سروے نمبرات 624/631 کے تحت 10 ایکر اراضی جدید کورٹ عمارتوں کی تعمیر کیلئے مختص کی گئی۔ ریاستی وزیر نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب کورٹ عمارتوں کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔