مسلمانوں کے شدید احتجاج پر رئیل اسٹیٹ تاجر نے معذرت کرلی ، وقف انسپکٹر نے پنچنامہ کیا
محبوب نگر /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبوب نگر کے قلندر شاہ قبرستان کی اراضی پر رئیل اسٹیٹ تاجر کی جانب سے کڑیاں نصب کرنے کے کام کو مسلم قائدین نے رکوادیا ۔ اس قدیم قبرستان کی اراضی پر حیدرآباد کے رئیل اسٹیٹ تاجر محمد ربانی نے کڑیاں نصب کرنے کا کام شروع کیا ۔ اطلاع ملتے ہی خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ ، محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ سید سعادت اللہ حسینی ، مقصود بن احمد ذاکر ایڈوکیٹ ، محمد تقی حسین ، محمد محبوب کونسلر نے مقام پر پہونچ کر شدید احتجاج کیا ۔ محمد ربانی نے بتایا کہ لینڈ گرابر پرکاش گوڑ کی بیوی اور فیصل نامی شخص نے گمراہ کرتے ہوئے قبرستان کی اراضی کو پٹہ اراضی باور کراتے ہوئے فروخت کر رہے تھے ۔ ربانی نے معذرت خواہی کرلی ۔ یہ قبرستان 250 سالہ قدیم ہے ۔ بارہا اس کی اراضی پر قبضوں کی کوششیں کی گئی لیکن مسلمانوں نے زبردست مزاحمت سے اس کی حفاظت کی ۔ قائدین نے انتباہ دیا کہ آئندہ ایسی شرانگیز کو برداشت نہیں کیا جایء گا ۔اس موقع پر محمد انور ، محمد منیر ، محمد اسمعیل کی قیادت میں مسجد صوفیہ ڈسلیری کے نوجوان قمر ، اسمعیل شکیل ، ابراہیم ، یعقوب موجود تھے ۔ وقف انسپکٹر محمد ریاض نے مقام پر پہونچکر پنچنامہ کیا اور کہا کہ ایک رپورٹ وقف بورڈ کو روانہ کی جائے گی ۔