محبوب نگر: اردو ٹیچرس اسوسی ایشن تلنگانہ کے زیر اہتمام ریاستی اردو کانفرنس و اردو میڈیم اساتدہ کی تہنیتی تقریب اردو مسکن، خلوت حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر متحدہ ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے اساتذہ جو کورونا وباء کے دوران
SIET, T-SAT
پر حاضر رہتے ہوئے کلاسس کی ریکارڈنگ دی اور اسباق پیش کئے۔ انہیں ریاستی وزیر داخلہ کے ہاتھوں تہنیت پیش کی گئی جن میں محمد سلام خان، محمد نجم الدین حقانی، کوثر شہناز محمد ایوب، محمد خالق، محمد طالب عالم، سید عمران، محمد صہیب، انصاری بن احمد شامل ہیں۔ محمد شکیل احمد معتمد عمومی ریاستی اسوسی ایشن نے کارروائی کی نگرانی کی۔