محبوب نگر کے منڈل میں نابالغ لڑکی کی خودکشی کا معمہ حل

   


4 ملزمین کی خودسپردگی، اقبال جرم، ڈی ایس پی کی پریس کانفرنس

محبوب نگر ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجا ور منڈل ضلع محبوب نگر میں ایک نابالغ لڑکی کی خودکشی کے مسئلہ کو پولیس نے حل کرلیا اور 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ 3 ڈسمبر کی صبح لڑکی کی خودکشی کی اطلاع پھیلتے ہی عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ رورل پولیس اسٹیشن جڑچرلہ میں ڈی ایس پی محبوب نگر نے رورل انسپکٹر جڑچرلہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ این سرینو 24 ، این سرینواس 25، شیوا 25 ، انجیا 26 سالہ چاروں نے خودسپردگی اختیار کی اور اقبال جرم کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کے شیوا 25 سالہ سے دوستانہ تعلقات تھے لیکن ان دونوں کی ذات علیحدہ تھی۔ 2 ڈسمبر کی شب شیوا نے لڑکی کے گھر والوں کی غیر موجودگی میں لڑکی کے گھر گیا جب واپس ہو رہا تھا تب اس کے ساتھیوں نے شیوا سے تفصیل طلب کی۔ یہ تینوں لڑکی کے گھر گئے اسی دوران انجیا بھی وہاں پہنچ گیا۔ لڑکی کی حرکتوں کو ذات کے لوگوں کے سامنے رکھ کر پنچایت بٹھانے کی دھمکی دی اور خودکشی کے لئے اکسایا۔ لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر دوپٹہ سے فیان ر لٹک کر خودکشی کرلی۔ ملزمان کے اقبال جرم کے بعد جوڈیشیل ریمانڈ کے لئے عدالت کو روانہ کردیا گیا۔