حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ محرم الحرام 1448 ھ زیر نگرانی حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں مطلع صاف رہا اور عام رویت ہوئی۔ ملک کے مختلف مقامات سے چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئی۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ 17 جون 2026ء بروز چہارشنبہ کو یکم محرم الحرام ہوگی ۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ ، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ، حضرت مولانا سید مفتی صغیر احمد نقشبندی ، حضرت مولانا سید ظہیرالدین علی صوفی ، حضرت مولانا سید شیخین احمد قادری شطاری کامل پاشاہ ، حضرت مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ ، حضرت مولانا مشہود احمد قادری ، حضرت مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت فرمائی۔
شیعہ علماء کی توثیق
سید علی اصغر جعفری صاحب کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و زاکرین نے یہ اعلان کیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آگیا۔ لہذا 17 جون 2026 ء کو یکم محرم الحرام 1448 ھ بروز چہارشنبہ ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذ یل علماء کرام نے کی ہے ۔ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رصا عباس خاں ، مولانا مہدی حسن بہشتی، مولانا جلال حیدر، مولانا جواد عابدی اور مولانا سید محب عابد۔