محسن احمد کا این آئی اے ریمانڈ

   

نئی دہلی: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ایک عدالت نے پیر کو آئی ایس آئی ایس کے ایک مبینہ سرگرم رکن محسن احمد کو 16 اگست تک این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ اس سے پہلے آج محسن کو یہاں پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے احاطے میں واقع این آئی اے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایجنسی نے اتوار کو بتایا کہ محسن کو ہفتہ کے روز دہلی میں اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا جسے مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیم کے لیے ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک ہمدردوں سے فنڈز اکٹھا کرنے اور اسے کرپٹو کرنسی کی شکل میں شام اور دیگر مقامات پر بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔محسن کو این آئی اے نے اس کی موجودہ رہائش گاہ جاپانی گلی،جوگا بائی ایکسٹینشن، بٹلہ ہاؤس، نئی دہلی سے گرفتار کیا تھا۔