محمد اسد اللہ سروے وقف کمشنر تلنگانہ مقرر

   

حیدرآباد/16 جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت نے چیف ایگزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ محمد اسد اللہ کو سروے کمشنر، سروے کمیشن آف وقف تلنگانہ مقرر کیا ۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود تفسیر اقبال نے جی او آر ٹی (1) جاری کرکے محمد اسد اللہ کا فوری اثر کے ساتھ تقرر کا عمل میں لایا جو اضافی ذمہ داری ہوگی ۔ سروے کمشنر وقف کے عہدہ پر سابق میں شریمتی کے پی لکشمی نرسا ممبا کو مقرر کیا گیا تھا لیکن وہ 31 ڈسمبر 2024 کو وظیفہ پر سبکدوش ہوگئے۔ 1