ریاض ۔ 23 ستمبر (ایجنسیز) سعودی عرب کے ولیعہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ٹیلی فونک کال پربات چیت ہوئی، جس کے دوران دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط اور فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولیعہد اور صدر پوتن نے خطہ کی تازہ ترین صورتحال اور سلامتی و استحکام کے حصول کیلئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس کے علاوہ بحری جہاز رانی کی سلامتی اور عالمی معیشت پر کشیدگی کے منفی اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ اسی دوران کریملن نے تصدیق کی کہ صدر پوتن اور سعودی ولیعہد نے فون پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بین الاقوامی گزرگاہوں سے جہازوں کی محفوظ آمدورفت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔