محمد بن سلمان کی اردن کے شاہ عبداللہ سے سحورضیافت میں ملاقات

   

عمان : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں سحور ضیافت کا اہتمام کیا ہے۔اس موقع پرانھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا ہے۔ ملاقات میں سعودی ولی عہد اورشاہ عبداللہ نے باہمی دلچسپی اور مشترکہ مفادات کے متعدد امور پربات چیت کی ہے۔ملاقات میں وزیرمملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد، وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سمیت متعدد عہدیدار موجود ہیں۔