محمد حفیظ نے توڑ ا بائیو سکیورٹر پروٹوکال

,

   

ساوتھاپٹن۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ جاریہ سیریز کے دوران ائی سی سی‘انگلینڈ اور ویلس کرکٹ بور ڈ کی جانب سے نافذ کردہ بائیو سکیوریٹی پروٹوکال کی خلاف ورزی کے خاطی پائے جانے کے بعد محمد حفیظ کو ائسولیشن میں رکھا جائے گا۔

مذکورہ کرکٹر نے قبل ازیں دن میں اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس کا کیپشن لکھا تھا کہ”حوصلہ افزاء چست خاتون سے آج گولف کورس میں ملاقات ہوئی۔

ان کی عمر90سال سے زائد ہے اور اور وہ صحت مند اور خوشگوار زندگی جی رہی ہیں۔ بہتر صحت کا معمول“۔

پی سی بی
پی سی بی نے ایک بیان میں کہاکہ ”آج صبح محمد حفیظ گولف کورس گئے‘ جو ٹیم کی ہوٹل سے متصل ہے اور بائیو سکیورٹی کا حصہ ہے۔

گلف روانڈ کے دوران انہوں نے عوام سے تعلق رکھنے والے ایک رکن کے ساتھ تصویر لی‘ جس کو ساتھ میں انہوں نے سوشیل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کیا“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”کیونکہ واضح طور پر تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ حفیظ نے دو میٹر کی سماجی دوری کے پروٹوکال کو توڑا ہے اور ٹیم ڈاکٹر سے مشاورات کے بعد ٹیم انتظامیہ نے فیصلہ کیاہے کہ

انہیں اس وقت تک الگ تھلگ کردیاجائے جب تک ان کی کویڈ19کی جانچ منفی نہیں پائی جاتی ہے“۔

حفیظ کی کویڈ جانچ چہارشنبہ کے روزکرائی گئی اور جمعرات کے روز اس کا نتیجہ آنے کی توقع ہے۔ مذکورہ ال روانڈر ان 20کھلاڑیوں میں نہیں ہے جو انگلینڈ کے خلاف کھلے جانے والے تین ٹسٹ میاچوں کاحصہ ہیں۔

ائسولیشن
مذکورہ بیان میں مزید کہاگیاہے کہ ”حفیظ کو الگ تھلگ کرنے کا فیصلہ ان کے لئے اور ان کے اطراف واکناف میں رہنے والے تمام لوگوں کی حفاظت اور سکیورٹی کے مقصد سے لیاگیاہے۔

ٹیم انتظامیہ کا ماننا ہے کہ یہ ایک غیر دانستہ طورپر کی گئی غلطی ہے‘ مگر ہر کسی کے لئے بائیو سکیورٹی پروٹوکال کی پابجائی کی یادہانی اچھی بات ہے‘ جس کا مقصد سیریز میں شامل ہرکسی کی صحت کی حفاظت ہے“۔

اس میں مزیدکہاگیا ہے کہ ”مذکورہ ٹیم انتظامیہ نے انگلینڈ اور ویلس کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے کے متعلق آگاہ کیاہے“۔

یوکے کو سفر کرنے سے قبل حفیظ کو کویڈ 19کی جانچ میں مثبت پایاگیاتھا‘ بعدازاں خانگی سطح پر جانچ کرائے جانے کے بعد انہیں منفی پایاگیاتھا۔

پھر اس کے بعد دو مزید جانچ میں انہیں منفی پایاگیا جس کا مطلب یہ تھا کہ انہیں یوکے سفر کے لئے منظوری مل گئی ہے