محمد رفیع کے گانوں کے ذریعہ پولیس جوانوں کو تربیت دینے والے اے ایس ائی محمد رفیع سے ایک ملاقات۔ ویڈیو

,

   

پولیس کی تربیت کبھی بھی گیت اور رقص کا حصہ نہیں رہی ہے۔ مگر تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پروٹوکشن فورس کی دسویں بٹالین کے تقرر کے لئے‘

ان کی یومیہ جسمانی ورزش کرانے والے ٹرینر محمد رفیع اسٹنٹ سب انسپکٹر‘ نے ٹریننگ میں بالی ووڈ کے مشہور گیت ڈھل گایا دن ہوگئی رات کو ڈریل کا حصہ بناکر انٹرنٹ پر لوگوں کی ستائش حاصل کررہے ہیں۔

YouTube video

ایک سینئر ائی پی ایس افیسر نے اتوار کے روز رفیع کا مذکورہ ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کیا جس کو فوری ردعمل کے طور پر 1700پسندیدگیاں اور سینکڑوں مرتبہ ری ٹوئٹ کیاگیاہے۔

یہ بھی حسین اتفاق ہے کہ مذکورہ گیت بھی افسانوی گلوکار محمد رفیع نے ہی گایا ہے۔

مذکورہ 41سالہ محمد رفیع نے دکن کرانیکل کو بتایا کہ ان کی منشاء تربیت حاصل کرنے والے جوانوں کے گھریلو تناؤ اور ذہنی الجھنوں کو باہر نکالنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”میں نے جب ان نئی بھرتیوں کی تربیت2007میں شروع کی تھی اس وقت کئی پریشانیوں کو میں نے دیکھا ہے‘ جو صبح 4:30بجے سے رات8بجے تک جاری رہتی ہے۔

میرا طریقے کار میں کچھ حب الوطنی کے گانے بھی شامل ہیں جس سے ذہنی تناؤ دور بھی ہوتا ہے“۔

رفیع نے وضاحت کی کہ ”گیتوں کو شامل کرنے کا مقصد ان کے اندر قومی جذبات پیدا کرنا ہے۔ میں چاہتاہوں کہ ملک اور عوام کے تئیں وہ خود کو ذمہ دار سمجھیں“۔

ویڈیو کا مشاہدہ کرنے کے بعد کئی سینئر ائی پی ایس افسران نے رفیع کی اس کی کوشش کی ستائش بھی کی ہے۔

اے سی پی (ٹریفک) حیدرآباد انل کمار جنھوں نے اس ویڈیوکو شیئر کیالکھتے ہیں کہ”اس ڈرل انسپکٹر کو سلام“۔

ائی پی ایس افیسر سواتی لاکر ا لکھتی ہیں کہ ”ڈرال کے اس نئے طریقے کار کی ستائش‘ جس نے ڈرال کو ایک دلچسپ امور میں تبدیل کردیاہے“۔

کانسٹبل کی حیثیت پولیس میں 1998میں رفیع نے ملازمت اختیار کی تھی سال2006میں انہیں ہیڈ کانسٹبل کے عہدے پر ترقی ملی اور2018میں وہ اسٹنٹ سب انسپکٹر بنے۔

کیا چیز انہیں وردی کی طرف راغب کرتی ہے پوچھنے پر انہوں نے کہاکہ ”یہ میری خون میں ہے ”برٹش راج میں میرے دادا پولیس جوان تھے جبکہ میرے والد سیول کانسٹبل رہے ہیں“