محمد سراج کو اشون نے ٹوپی دی

   

حیدرآباد۔ حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج جو سید عابد علی کے بعد دوسرے حیدرآبادی فاسٹ بولر ہیں ان کیلئے آج کا دن تاریخی اور یادگار رہا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے ٹسٹ کیرئیر کی شروعات آسٹریلیا میں کی ہے ۔حال ہی میں اپنے والد سے محروم محمد سراج کو میدان میں ٹیم کے سینئر اسپنر روی چندرن اشون نے ہندوستانی ٹوپی حوالے کی۔میلبورن کے کرکٹ گراونڈ پر آسٹریلیا کے خلاف یہ دوسرا ٹسٹ میچ ہے ۔اس طرح 26 سالہ فاسٹ بولر ہندوستانی کیپ حاصل کرنے والے 298 ویںکھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ اسی میچ میں شبھمن گل 297 ویںکھلاڑی بن گئے جنہوں نے بھی اپنے ٹسٹ کیرئیر کی اسی میچ سے شروعات کی۔سراج نے بہتر مظاہرہ بھی کیا ہے۔